ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: دیواروں پر اشتعال انگیزتحریر کے سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس کی وضاحت 

منگلورو: دیواروں پر اشتعال انگیزتحریر کے سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس کی وضاحت 

Fri, 04 Dec 2020 20:37:56    S.O. News Service

منگلورو،4؍دسمبر (ایس او نیوز) کل 3 دسمبر کو میڈیا میں یہ خبر عام ہوگئی تھی کہ چند دن پہلے منگلورو شہر میں دو مقامات پر لشکر طیبہ اور طالبان کی حمایت میں جو اشتعال انگیزپیغام لکھنے کے الزام میں منگلورو سٹی پولیس نے تیرتھ ہلّی کے محمد نذیر نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

لیکن آج سٹی پولیس نے اس معاملے میں تاحال کسی کو بھی گرفتار کیے جانے کی  تردید کی ہے۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (کرائم اینڈ ٹریفک)وجئے اے گاؤنکر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ :ابھی تک اس معاملے میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔اور نہ ہی کسی کو بھی پولیس کی تحویل میں لیا گیا ہے‘‘ ڈی سی پی نے مزید بتایا کہ پولیس کمشنر وکا ش کمار کی قیادت میں نارتھپولیس اسٹیشن،   ایسٹ  پولیس اسٹیشن  کے علاوہ سٹی کرائم برانچ اور ٹیکنیکل شعبے سے کُل چار تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں  اور گہرائی کےساتھ چھان بین کی جارہی ہے۔


Share: